Khuwaab aur Taabeer
عبدالوہاب۔ پانچ ماہ قبل ایک خواب دیکھا تھا
جس کی وجہ سے انتہائی پریشان ہوں ۔ ہر وقت یہ خدشہ لگا رہتا ہے کہ پتہ نہیں کس وقت
کیا ہوجائے۔ اللہ تعالیٰ رحم کریں آپ کا کرم ہوگا ۔تعبیر بتا کر میری پریشانی دور
فرما دیں، شکریہ۔
خواب: میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ آئے اور مجھے
پکڑ کر لے گئے میں ہر چند کوشش کی کہ میں ان لوگوں کے چنگل سے بچ نکلوں مگر میری
سب کوششیں ناکام ہو گئیں۔ ایک جگہ لے جا کر ان درندہ صفت انسانوں نے کسی گائے بیل
کی طرح مجھے زمین پر پٹک دیا۔ ان میں چند نے میرے ہاتھ پاؤں دبا لئے ایک
شخص جو صورت شکل سے جلاد معلوم ہوتا ہے۔ تیز دھار دار چھرا لے کر آگے بڑھا اور
قربانی کے بکرے کی طرح میری گردن پر چھرا پھیر دیا اور میں نے تڑپ تڑپ کر دم توڑ
دیا۔
تعبیر: آپ فضول اخراجات کے مرتکب ہوتے رہے ہیں اور یہ بات عادتاً
ہوتی ہے اس طرز فکر سے کسی احساس طبیعت کا تشویش میں مبتلا ہونا لازمی ہے۔ خواب
ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے موجودہ روش کو بار بار بدلنے کا ارادہ کیا ہے ۔ لیکن کوشش
اور جدوجہد نہ کرنے کی وجہ سے کامیابی نہیں ہوئی ممکن ہے کہ آپ نے ایسے کئی خواب
دیکھے ہوں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.