Khuwaab aur Taabeer

بس میں سوار ہونا


عبدالرشید۔ بس میں سوار ہوتا ہوں تو دروازے پرایک جاننے والے کھڑے ہیں۔ میرے سالے کی خراب سوزوکی خودبخود چلنے لگتی ہے۔

 

تعبیر: خواب کی تعبیر یہ ہے کہ جن صاحب نے یہ خواب دیکھا ہے وہ بیمار ہیں یا بیماری ان کے تعاقب میں ہے۔ اگر اندرونی مرض اور ظاہری مرض کے علاج کی طرف سے لاپرواہی برتی گئی تو خدانخواستہ زیادہ پریشانی لاحق ہوسکتی ہے۔ جس گھر میں آپ رہتے ہیں وہاں دھوپ اور ہوا کم آتی ہے۔ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے سے پریشانیاں لاحق ہوتی ہیں&دماغ انتشار کا شکار ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وسوسے بہت آتے ہیں۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.