Khuwaab aur Taabeer
محمد
رمضان، ٹنڈو محمد خان۔ سائیں نذر محمد دولہا شاہؒ سے ملنے جاتاہوں۔ 12یا13سال کا
لڑکا کھڑا ہے جو کہتا ہے سائیں اندر نہیں ہیں۔سوچنے لگاکہاں تشریف لے گئے ہیں۔ دیکھا
گھر میں یاحی یاقیوم کا ذکر کررہا ہوں اورسرکارحضرت سائیں نذر محمد شاہ صاحبؒ ایک
صاحب کے ساتھ تشریف فرما ہیں میں باادب
کھڑا ہوگیا۔ سائیں نے مجھے Fireman کہہ کرمخاطب کیاتومیں دونوں حضرات سے ملا اور آپ تشریف لے گئے۔
تعبیر: اس
خواب میں بیماری کی نشاندہی ہے تاخیر کئے بغیر ڈاکٹر کے مشورہ سے ٹیسٹ کرائیے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.