Khuwaab aur Taabeer
کراچی: ایک بڑی تقریب میں مجھے مہمانان ِخصوصی کے ساتھ بٹھایا گیا۔اتنے میں وہاں
مرحوم شوہر پاگلوں جیسی حالت میں مجھے مارنے کے لئے آئے اور کہا کہ اس نے میری
زندگی کے 40 سال خراب کردیئے۔ موقع پر
موجود ایک صاحب کو وضاحت دیتی ہوں تاکہ کسی کو مغالطہ نہ ہو۔پھر بزرگ نظر آئے تو
پاس جاکر مدد کی درخواست کی۔ وہاں موجود ایک شخص نے کہا کہ تمہیں 40 سال
سزا ہوگی۔
تعبیر: پانچ وقت نماز قائم کیجئے۔
جتنے وظائف آپ پڑھتی ہیں، چھوڑ دیجئےاور وضو بے وضو یااللہ یا رحمٰن یا رحیم کا ورد کیجئے۔ کھانوں
میں نمک نہ ہونے کے برابر ہو۔ اگر شوگر ہو
تو میٹھی چیزوں سے پر ہیز کیجئے۔آپ کے لئے صبح فجرکی نماز پڑھ کر کھلی جگہ 40 منٹ ٹہلنا ضروری
ہے ۔ دورانِ سیر ’’یا اﷲ یا رحمٰن یا رحیم
‘‘ کا ورد کیجئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.