Khuwaab aur Taabeer

پیٹ میں قینچی


دیکھا کہ ماموں کے لڑکے نے میرے پیٹ میں قینچی گھونپ دی جس سے سوراخ ہوگیا اور خون کے بجائے پیلا پیلا پانی بہنے لگا جسے میں کپڑے سے صاف کرتا ہوں۔ اتنے میں ماموں آئے انہیں میں نے صورتحال بتائی۔ انہوں نے کہا مجھے ایک روز پہلے ہی معلوم ہوگیا تھا کہ وہ ایسا کرے گا۔ پھر خالہ آئیں تو ان سے شکایت کی۔ وہ کہنے لگیں جب انسان کی اوجھڑی پھٹ گئی تو انسان بھی مرگیا۔ میں گھبرایا ہوا والدہ کے پاس پہنچا اور عرض کیا ’’امی خدا کے لیے مجھے کسی ڈاکٹر کے پاس لے چلیں نہیں تو میں مرجاؤ ں گا۔‘‘ امی بولیں کہ سرکاری ہسپتال بند ہیں اور میں کسی جگہ لیٹ کر مر گیا۔

 

تعبیر: خواب کے تمام خاکے ایک ہی بات ظاہر کرتے ہیں کہ نظام ہضم بری طرح متاثر ہے اور ریاح اسفل کے بجائے اعلیٰ کی طرف جاتی ہے۔ بہت سی غذاؤ ں میں غلط قسم کی چکنائیاں پنہاں ہوتی ہیں۔ پرہیز کرلیجئے ایسے خواب نظر نہیں آئیں گے۔

روزانہ فجر کی نماز کے بعد چالیس منٹ سیر کیا کریں۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.