Khuwaab aur Taabeer
کراچی۔ دیکھا کہ میرے پیر صاحب بیمار ہیں اور وہ چارپائی
لیٹے ہیں۔ سلام کے بعد میں عرض کرتی ہوں کہ میں آپ کی کیا خدمت کروں بزرگ فرماتے
ہیں ہر نماز کے بعد میرے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرو پھر میں کمرے میں سے آکر ٹرین
میں بیٹھ جاتی ہوں۔ امی کو فون کرتی ہوںاور دو بار کہتی ہوں آپ آسٹریلیا ہی میں ہیں
نا۔
تعبیر: پہلا خواب بجائے خود تعبیر ہے۔ خواب کئی طرح کے ہوتے ہیں، سچے خواب ،وسوسوں پرپھیلے ہوئے خواب، جنسی غلبہ کے خواب، مال و زر کی ضرورت سے زیادہ طلب کے خواب، غیبت سے متعلق خواب، خوشی اور رنج سے متعلق خواب، ایسے خواب جن میں مستقبل کا انکشاف ہوتا ہے اور پیش آنے والی تکالیف اور پریشانیوں سے نجات پانے کا مشورہ شامل ہوتا ہے۔ خواب میں تعلق کے لحاظ سے دوستوں، عزیزوں، رشتہ داروں کی یاد سے متعلق آپ کے دونوں خواب الگ الگ ہیں۔ پہلے خواب میں تعبیر موجود ہے جو کہ آپ نے خواب میں دیکھ لی ہے۔ دوسرا خواب والدہ سے دوری اور ان سے ملاقات کا شوق ظاہر ہوتا ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.