Khuwaab aur Taabeer
جمیلہ بی بی آج رات میں نے ایک خواب دیکھا ہے
براہ کرم اس کی تعبیر بیان فرمائیں ۔خواب مندر جہ ذیل ہے۔ میں ایک جگہ کھڑی ہوں
میرے سامنے سمندر ہے جس کا رنگ ہرا ہے میں آگے جانا چاہتی ہوں لیکن کہیں راستہ
نہیں مل رہا ہے ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ آخر کار میں پانی میں داخل ہو جاتی ہوں
اور چلنا شروع کر دیتی ہوں جس جگہ سے میں گزرتی ہوں وہاں پانی تھوڑا کم ہے یعنی
صرف میرے پاؤں تک ہے میں پانی میں بھاگ رہی ہوں اور پانی آہستہ آہستہ بڑھتا ہی جا
رہا ہے اچانک نہایت سخت سرد ہوا چلنی شروع ہو جاتی ہے آخر کار میں بھاگتے بھاگتے
پانی میں گر جاتی ہوں اور خوف کی وجہ سے میری آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: خواب کسی
بیماری کا پیش خیمہ معلوم ہوتا ہے اور بیماری اندرونی نظام سے متعلق ہے کوئی تشویش
کی بات نہیں ہے۔ صرف سرخ مرچ اور گرم مصالحہ اور چکنائی سے پرہیز اس کا علاج ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.