Khuwaab aur Taabeer

نماز پڑھنے گیا ہوں نماز ختم ہونے والی ہے


سید ریاض احمد صاحب۔ علی الصباح خواب میں دیکھا کہ میں مسجد میں نماز پڑھنے گیا ہوں۔ نماز ختم ہونے والی ہے۔ آخری رکعت میں شریک ہو گیا اور نیند سے بیدار ہو گیا۔

تعبیر:  آپ اپنی اولاد کی یا اپنے کسی رشتہ دار کی شادی میں تاخیر کر رہے ہیں جس کی ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے اس کو پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام دیجئے ۔ خواب میں اسی بات کی طرف آپ کو متوجہ کیا گیا ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 86 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.