Khuwaab aur Taabeer

مرتبے اورعزت میں اضافہ دیکھنا


لاہور: پریشانی کے عالم میں کہیں جارہی ہوں۔ چلتے چلتے سفید دیوار کے قریب پہنچی جس کے پاس ایک بزرگ بیٹھے ہیں۔ ان کا چہرہ بہت روشن ہے۔گود میں بچہ ہے۔  وہ میری طرف نہیں دیکھ رہے،کہیں اور متوجہ ہیں۔ ان کو دیکھتے ہی میں پرُسکون ہوگئی۔ احساس ہوا کہ میرے مرتبے اورعزت میں اضافہ ہوا ہے۔ آنکھ کھلنے پرمحسوس ہوا کہ چھت اور دروازے کی نچلی جھری سے نورانی  روشنی اندر آرہی ہے۔ ایسا لگا کہ  باہر  نور کی چادر پھیلی ہوئی ہے لیکن نیند کا غلبہ زیادہ ہونے کی وجہ سے پھر سوگئی۔

تعبیر: خواب مبارک ہے لیکن غور کیجئے کہ خواب میں کوئی ایسا لفظ ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ذہن میں شک ہے۔ وہ لفظ تلاش کیجئے اور توبہ استغفار کیجئے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ    ۲۰۲۴ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.