Khuwaab aur Taabeer
شبنم۔ میں
خواب میں دیکھ رہی ہوں کہ میرے شوہر بد صورت اور چیچک کے داغ والی ایک لڑکی سے
شادی کر رہے ہیں۔ میرے شوہر دولہا بنے ہوئے ہیں اور یہ لڑکی دلہن بنی بیٹھی ہے۔ اس
شادی میں میری والدہ ، افراد خاندان اور میں خود بھی شریک ہوں ہم سب بہت غمزدہ اور
پریشان ہیں۔
میرے شوہر با کردار۔ بلند اخلاق اصول کے پابند اور نہایت
شفیق انسان ہیں۔ خواب دیکھنے کے بعد میں بہت پریشان رہتی ہوں اور جب بھی میں اپنے
سرتاج سے اس خواب کا تذکرہ کرتی ہوں تو قہقہہ لگا کر ہنس دیتے ہیں۔ اور کہتے ہیں
اگر شادی کرانی ہے تو کوئی خوبصورت لڑکی تو منتخب کی ہوتی ۔ شادی بھی کرائی تو
بدنما اور چیچک زدہ لڑکی سے درخواست ہے کہ خواب کی تعبیر بیان کر کے ایک بہن کو
پریشانی سے نجات دلائیں۔
تجزیہ : شوہر کی موجودگی ، چیچک زدہ لڑکی سے شادی رچانا اور
رنج و غم ، کی کیفیات بچوں کی خرابی صحت یا تمثلات ہیں۔ متعدر بیماریوں کی وجہ سے
آپ کے بچوں کی صحت متاثر ہے کسی ایک بچہ کو ہڈی کی بیماری سے یعنی اس کے جسم میں
کیلشیم کی مقدار کم ہے ۔ اس بچہ کے رگ پھٹے اور ہڈیاں کمزور ہیں ۔ خواب کے اندر
دیکھے ہوئے خاکے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ بجائے علاج اور احتیاط کے یہ تصور کیا جا رہا
ہے کہ جیسے جیسے بچہ اپنی عمر کو پہنچتے رہتے ہیں صحت بہتر ہوتی جائے گی یہ تصور
غلط ہے بچوں کی صحت پر توجہ دینا چاہیٔے ۔ غذا کا اہتمام بھی ضروری ہے خواب کے
آخری حصے اس امر کا انتباہ دے رہے ہیں کہ اس وقت کی غفلت اور
لاپرواہی بچوں کی آئندہ زندگی کے لئے نقصان دہ ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.