Khuwaab aur Taabeer

سلام


جگہ کا نام نہیں لکھا:  دوستوں کے ساتھ چہل قدمی کررہا ہوں۔ لان میں ایک روشن چہرہ صاحب نظر آئے۔قریب جاکر سلام کیا تو انہوں نے مسکراکر جواب دیا۔ ان سے کہتا ہوں کہ اللہ والے سے ملاقات ہونا خوش نصیبی ہے۔منظر بدلا اور دیکھا کہ وہ صاحب علمی محفل میں خطاب کررہے ہیں۔  میں وہاں گیا تو انتظامیہ نے روک دیا۔ میں نے کہا کہ سب اندر جارہے ہیں، مجھے کیوں روکا گیا ہے؟ اتنے میں کوئی کہتا ہے کہ  اسے اندر جانے دو۔

تعبیر: آدمی ہمہ وقت دو بنیادی کیفیات میں رہتا ہے اوردونوں مقررہ نظام پر قائم ہیں۔ ان کیفیات کے بارے میں ارشادِ ربانی ہے،

”پھر جس نے ذرّہ برابر نیکی کی ہوگی، وہ اس کو دیکھ لے گا اورجس نے ذرّہ برابر بدی کی ہوگی، وہ اس کو دیکھ لے گا۔“ (الزلزال: ۷-۸)

الحمدللہ ، خواب اچھا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی خواہشات قبول فرمائے، آمین۔مستقل مزاجی اور ثابت قدمی بہترین اوصاف ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ    ۲۰۲۴ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.