Khuwaab aur Taabeer

روضہ رسول اللہ ؐ


راولپنڈی: خاتم النبیین  حضرت محمد ؐ کے روضہ  پر حاضری کےلئے مدینہ منورہ کی گلیوں سے گزرکر  ایک قافلے میں شامل ہوئی۔ روضۂ رسول ؐ کی جالیوں کے قریب پہنچ  کر سلام عرض کیا تو خود کو روضۂ مبارک ؐکے اندر دیکھا۔  دل کی دھڑکن تیز  اور جسم پر لرزہ طاری ہوگیا۔ اس عنایت اور سعادت پر دل بھر آیا۔اتنے میں لحدمبارک  سے  آواز آئی جو میں اُس وقت طاری کیفیت کے باعث  نہ سن سکی۔

تعبیر:خواب اچھا ہے۔ درود شریف پڑھنے کی برکت سے آپ کو اﷲتعالیٰ کی طرف سے انعام نصیب ہوا۔  درود شریف پڑھنا اور ایصالِ ثواب کرنا مستقل جاری رکھئے۔

 ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘(دسمبر2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.