Khuwaab aur Taabeer
کراچی: امی اور بہن کے ساتھ ابدال ِ حق حضور
قلندر بابا اولیاؒ کے مزار پر حاضر ہوں۔ بہن اور میں مزار سے نکلتے ہی کسی اور
مزار پر پہنچ گئے۔وہاں کمرے کے باہر اونٹ تھے ۔ ہم چلے بغیر کمرے میں داخل ہوگئے۔
اس مرتبہ امی ساتھ تھیں، اچانک بہن غائب ہوگئی مگر اس کے غائب ہونے پر پریشانی
نہیں ہوئی۔ وہاں موجود بہت سے لوگ رو رہے تھے۔ مزار کے متعلق امی نے بتایا کہ یہ
شہنشاہ ہفت اقلیم بابا تاج الدین ناگپوریؒ کا مزارہے۔ہم باہر آئے تو اونٹ غائب
ہونے لگے۔ وہاں ایک قبہّ تھا جس کے متعلق امی سے پوچھا کہ یہ کس کا مزار ہے؟ وہ
بولیں، یہ مزار نہیں ہے۔ میں نے پوچھا کہ پھر یہ کیا ہے؟ اتنے میں قبہّ سے ایک
بزرگ چادر ہٹاکر نمودار ہوئے۔ امی نے کہا، یہ بزرگ ہیں ، لوگ ان کے پاس دعا کے لئے
آتے ہیں اور یہ دعا کرتے ہیں۔
تعبیر : آپ نے جو خواب دیکھا ہے، بہت اچھا ہے۔ اﷲ کی رحمت اور
عنایت سے آپ کے خواب کا مطلب وقت آنے پر ظاہر ہوجائے گا اور انشاء اللہ زیارت
ہوگی۔
’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر
2023ء)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.