Topics

کمزوری دور کرنے کیلئے

سوال:  آج شدت یاس سے آپ کو خط لکھنے پر مجبور ہو گئی ہوں۔ مجھ کو علالت اور اضمحلال میں زندگی کے دن گزارتے ہوئے ایک مدت ہو گئی ہے۔ اسکول میں ٹیچر ہوں۔ 20سال سے زائد ملازمت کو ہو گئے۔ ویسے تو شروع ہی سے کمزور طبع تھی مگر فروری 77ء میں میرا نوجوان بھائی فوت ہو گیا تھا۔ جس سے میں مکمل طور پر نڈھال ہو گئی۔ ہسپتال میں داخل ہوئی مگر وہاں میری بیماری کی صحیح تشخیص نہیں ہو سکی۔ علاج ہوتا رہا جس سے میری حالت بالکل تباہ ہو گئی۔ اس کے بعد ایک اور ڈاکٹر سے علاج کرایا جس کے نتیجے میں کچھ سنبھلی یعنی آٹھ دس قدم آسانی کے ساتھ چل لیتی تھی۔ لیکن مجھ بدقسمت کی زندگی میں ایک اور صدمہ آیا کہ میرا چھ ماہ کا بچہ ضائع ہو گیا اور پورے پانچ ماہ تک بلیڈنگ جاری رہی۔ تین آپریشن کرائے۔ تیسرے آپریشن کے بعد میری حالت کچھ سنبھلی مگر بدن نحیف اور لاغر ہو تا گیا۔ گاہے بہ گاہے بیہوشی طاری ہو جاتی ۔ چکر آتے، کمزوری اتنی بڑھ گئی کہ بے ترتیب ٹانگوں کے ساتھ چلتی تو لوگ میری چال پر ہنستے اور میں اپنی قسمت کو روتی۔ ہر وہ علاج کرایا جس سے شفا کی ذرا بھی امید تھی۔ سر میں شدید درد اٹھتا۔ اسی دوران میں مجھے 4عدد خون کی بوتلیں چڑھائی گئیں۔ خون میں کمی نہ ہونے کے باوجود کمزوری میں کوئی فرق نہ آیا۔ پشاور تا کراچی جہاں بھی کسی معالج کا نام سنا اس سے علاج کرا کے دیکھا مگر کچھ افاقہ نہ ہوا۔ آخر تھک ہار کر بیٹھ گئی۔ روحانی ڈائجسٹ کے مطالعے سے آپ کے بارے میں معلوم ہوا۔ یوں سمجھئے کہ میں آخری امید لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں۔

جواب: تین عدد سفید چینی کی پلیٹوں پر زعفران اور عرق گلاب سے

 

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

رَضَیْنَا بِاالْقَضَیْنَا فَاتُوْبُرْھَانْ اَلْفَ مَرَّۃٍ

O O O O O O O

اَشْھَدُ اَنْ لَااِلٰہَ اِلَّا اَللّٰہُ

بَحَقِّ یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ بَحَقِّ یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ بَحَقِّ یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ

لکھ کر صبح شام رات پانی سے دھو کر پئیں۔ تین مہینے تک۔ 

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س