Topics

رشتہ کی تلاش

سوال:  ہم چار بہنیں ہیں اور جوان ہیں۔ ہمارا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے۔ باپ اور بھائی جو کما کر لاتے ہیں سب کا سب مہنگائی کی بینٹ چڑھ جاتا ہے اور پیسے کے بغیر کوئی لڑکی نہیں لیتا۔ ہم آج پانچ چھ سال سے بڑی بہن کے لئے رشتہ تلاش کر رہے ہیں لیکن کامیابی نہیں ہوتی۔ میرے والدین بہت پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس فرض سے جلد سبکدوش ہو جائیں۔ آپ اللہ تعالیٰ سے ہماری پریشانی دور ہونے کے لئے دعا کریں اور ایسا وظیفہ بتائیں کہ جس کی برکت سے ہمارا یہ مسئلہ حل ہو جائے۔ یقین ہے اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے سے ہماری مشکلات دور فرما دیں گے۔ آمین!

جواب: ہر نماز کے بعد سو مرتبہ ان اللّٰہ یرزق من یشاء بغیر حساب پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ تین بار چہرے پر پھیر کر دعا کیا کریں۔ انشاء اللہ معاشی حالات درست ہو جائیں گے اور پھر بقول آپ کے پیسہ آئے گا تو شادی ہو جائے گی۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س