Topics

ان دنوں باجی حاملہ تھیں

سوال:  آج سے تقریباً چار سال پہلے کی بات ہے باجی دوپہر کو سو رہی تھیں کہ اچانک ان کو تھپڑ لگا۔ وہ چیخ مار کر اٹھیں تو کوئی آدمی وغیرہ نظر نہیں آیا۔ ہمارے بہنوئی بھی گھر پر نہیں تھے۔

ان دنوں باجی حاملہ تھیں۔ اس تھپڑ کے کچھ دن بعد ابارشن ہو گیا۔ اس کے بعداللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے باجی کو پھر دو ماہ بعد امید دکھائی دی۔ مگر پھر فوراً ہی ابارشن ہو گیا۔ پھر دوبارہ ہسپتال دکھایا۔ انہوں نے ایڈمٹ کر لیا اور باجی بہت کمزور ہو گئیں لیکن کوئی بیماری سمجھ میں نہیں آئی۔

اور جب تیسری دفعہ اللہ تعالیٰ کے رحم سے امید سے ہوئیں تو ان کو بہت تکلیف ہوئی۔ دن میں تیس تیس چالیس چالیس دفعہ الٹیاں آتی ہیں۔ پانی تک ہضم نہیں ہوتا تھا۔ ایسے لگتا تھا جیسے کوئی دل نوچ رہاہے۔ پھر ہمیں کسی نے بتایا کہ ان کو سکھر لے جائیں۔ وہاں ایک روحانی بزرگ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی گندی چیز کا سایہ ہے۔ انہوں نے تقریباً ایک ہفتہ تک علاج کیا اور باجی بالکل ٹھیک ہو گئیں اور اللہ نے ایک چاند سی بیٹی عطا کی۔

اب پھر باجی امید سے ہیں۔ دوسرا ماہ جا رہا ہے اور اب پھر وہی حالت بلکہ اس سے بھی بدتر حالت ہو گئی ہے۔ باجی نہ اٹھ سکتی ہیں، نہ بیٹھ سکتی ہیں۔ ایسے لگتا ہے جیسے کوئی دل نوچ رہا ہے اور دل کو دبایا ہوا ہے۔ سارا دن طبیعت خراب رہتی ہے۔ نہ کچھ کھاتی ہیں اور نہ پیتی ہیں۔ کئی جگہ سے علاج کروا چکے ہیں مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔

براہ کرم ہماری داد رسی فرمائیں۔ آپ کے لئے دعا گو رہیں گے۔

جواب: مندرجہ ذیل ام الصبیان کا تعویذ چکنے کاغذ پر لکھ کر نیلے کپڑے میں سی کر اپنی باجی کے گلے میں ڈال دیں۔ ہر جمعرات کو دو روپیہ خیرات کریں اور ہر ہفتہ میں ایک بار کپڑے کے خول سے نکالے بغیر تعویذ کو لوبان کی دھونی ضرور دیں۔

 


Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س