Topics

بکرا یا بکری

سوال:  عرض ہے کہ 44سال کی عمر میں اللہ تعالیٰ نے بیٹا عطا فرمایا۔ لیکن بچے کی پیدائش کے بعد سے مجھ میں خون کی زبردست کمی ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ سرخ سیل کم ہو گئے ہیں اور سفید سیل زیادہ ہیں جس سے جسم بے جان لگتا ہے۔ اس کے علاوہ ایام میں بھی بے ترتیبی اور زیادتی ہو گئی ہے۔ براہ کرم آسان گھریلو علاج عطا فرمائیں۔ “روحانی علاج” سے یا حی یا قبل شئی یا حی بعد کل شئی پڑھ رہی ہوں۔

جواب: صحت مند بکرے یا بکری کی کلیجی لے کر سل پر پیس کر عرق الگ کر لیں۔ سیاہ مرچ نمک ملا کر نہار منہ صبح اور شام کو پئیں۔ یہ عمل چالیس دن تک کریں۔ انشاء اللہ کمزوری رفع ہو جائے گی۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س