Topics

آگ کا بگولہ

سوال:  پورے مہینے گیس پورے جسم میں گردش کرتی رہتی ہے۔ میں نے اب آپریشن کروایا ہے۔ دو مہینے ہو گئے ہیں آپریشن کر الیا ہے۔ آدھا پاؤ کی دو رسولیاں نکلی ہیں۔ جب سے آپریشن ہوا ہے وہاں پر ایک گولا سا ہے وہ معدے میں گھستا ہے تو معدے میں آگ بھر جاتی ہے پھر وہ دل کی طرف چڑھتا ہے اور سر پر چڑھ جاتا ہے۔ ایسی حالت ہو جاتی ہے کہ نہ روح نکلتی ہے اور نہ زندگی باقی رہتی ہے۔ جب گولہ اوپر چڑھتا ہے تو آنکھیں دھندلی ہو جاتی ہیں۔ لیٹ نہیں سکتی۔ ہر وقت دن رات بیٹھی رہتی ہوں۔ جہاں لیٹی ہوں وہاں گولہ اوپر چڑھ جاتا ہے۔

آپریشن کے بعد ویلوسیف کیپسول ٹانکہ سوکھنے کے لئے کھایا۔ جس کے بعد تیسرے دن سے پیٹ میں آگ لگنے لگی۔ اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی چیز اوپر چڑھ جاتی ہے۔ جب گیس اوپر چڑھتی ہے تو دل ڈوبنے لگتا ہے۔ تقریباً ایک مہینے سے گھبراہٹ اس قدر ہوتی ہے کہ ہر وقت زاروقطار روتی رہتی ہوں۔ کسی وقت آنسو نہیں تھمتے۔

ہومیو پیتھک کا علاج ہو رہا ہے مگر کوئی فائدہ نہیں ہے۔ براہ کرم روحانی علاج تجویز کریں۔ ساری زندگی احسان مند رہوں گی۔

جواب: دو عدد چینی کی سفید پلیٹوں پربِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِoرِیَاحِیْنَ مَاءٍ 12مرتبہ لکھ کر صبح شام پانی سے دھو کر پئیں۔

کھانوں میں چکنائی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔ تین وقت ایک ایک چمچہ شہد ٹھنڈے پانی میں گھول کر پئیں۔ اپنے معالج کے مشورہ سے کھانے کا ایک نظام بنا لیں اور وقت کی پابندی کے ساتھ کھانا کھائیں۔ رات کو سوتے وقت ایک سو بار یا حفیظُ یا شافیُ یا کافیُ یا بدیعُ پڑھ کر گرین روشنیوں کا مراقبہ کریں۔ گرم چیزوں سے پرہیز کریں۔ انڈا، مچھلی، مرغی، گوشت نہ کھائیں۔ صرف ترکاریاں کھائیں۔

 

“ایک مریض کا دیکھنا ضروری ہے”

سوال:  مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ کے بتائے ہوئے نسخوں پر عمل کر کے بے شمار لوگ فائدہ حاصل کر چکے ہیں اور کر رہے ہیں۔ خدا آپ کے اس نیک کام کو جاری رکھے اور اس کا بہترین اجر دے۔ نیز دنیا و آخرت میں سرخرو کرے۔ آمین ثم آمین۔

آپ کی خدمت میں بہت دنوں کی کشمکش کے بعد حاضر ہو رہی ہوں۔ خط لکھنے میں شرم مانع رہی۔ شرم تو ابھی آ رہی ہے۔ لیکن اس کی وجہ سے زندگی اجیرن ہوتی جا رہی ہے۔ اس لئے خط لکھنے پرمجبور ہوں۔

میں اکیس سالہ لڑکی ہوں اور بی ایس سی فائنل کی طالبہ۔ میرے ہونٹوں کے آس پاس لکیریں ہیں۔ پیشانی پر بھی باریک اور گہری لکیریں نمودار ہو رہی ہیں۔ جلد بھی بہت زیادہ خشک ہے۔ نیز میرے چہرے پر بھورے اور کالے رنگ کے تل بھی ہیں۔ ان میں ہر ماہ دو یا تین کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

میری پلکیں بہت جھڑتی ہیں اور میرے ہونٹوں کے اوپر رواں روز بروز گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ آپ کا کالم پڑھ کر میں نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ مجھے بھی نسوانی بیماری ہے۔ آپ مجھے بھی دوسرے مریضوں کی طرح لیڈی ڈاکٹر سے علاج کا مشورہ دیں گے لیکن میں اس کا خرچہ برداشت کرنے سے قاصر ہوں۔ التماس ہے کہ آپ مجھے کوئی گھریلو نسخہ عطا فرمائیں۔ زندگی بھر شکر گزار رہوں گی۔ میری عمر اکیس سال ہے اور مجھے یہ مرض تقریباً پندرہ سال کی عمر سے ہے۔ خواجہ صاحب! آپ کو تو علم ہو گا کہ کیسی شدید تکلیف اس منحوس چیز کے شروع ہونے پر ہوتی ہے۔ میں بار بار ہونٹوں پر زبان پھیرتی ہوں اور وہ خشک ہو جاتے ہیں۔ درد تو خدا کی پناہ! ایسا درد خدا دشمن کو بھی نہ دے۔ آنکھوں کے سامنے ہمیشہ باریک دھندلے اور کالے دھبے ناچتے رہتے ہیں۔ پہلے میری آنکھیں روشن اور چمکدار تھیں اب آنکھوں کی چمک منقود ہو چکی ہے۔ سر میں خشکی بے حد ہے۔ اسی وجہ سے بال بے تحاشہ جھڑ رہے ہیں۔ سولہ سال کی عمر تک رنگ سرخ و سفید تھا لیکن اب میرا شمار بہ مشکل سانولی رنگت والوں میں ہوتا ہے۔ خدارا اس کا بھی کوئی علاج بتایئے۔

چند دنوں سے منہ میں بدبو آنی شروع ہو گئی ہے۔ جس کا سبب معدہ کی خرابی ہے۔ لیکن مجھے تو قبض کی شکایت بہت کم ہوتی ہے۔ اس کے باوجود میرے منہ سے بدبو کیوں آتی ہے۔ منہ کی صفائی کا میں خاص خیال رکھتی ہوں۔ مجھے نیند بہت زیادہ آتی ہے۔ عمر کے لحاظ سے جسم میں پھرتی چستی بالکل نہیں۔ ذرا سا کام کرنے پر جسم تھک جاتا ہے۔ خصوصاً ہاتھ کے جوڑ بے جان ہو جاتے ہیں۔

جواب: آپ چائے زیادہ پیتی ہیں جب کہ چائے آپ کے لئے مضر ہے، چائے چھوڑ دیجئے۔ صبح نہار منہ ایک عرصہ تک لیموں استعمال کیجئے۔ جس طرح بھی آپ استعمال کر سکیں۔ کھانوں میں نمک برائے نام ڈالئے۔ زیادہ نمک اور تیز مصالحے آپ کے لئے نقصان دہ ہیں۔ دواؤں کے چکر میں نہ پڑیئے۔ انشاء اللہ چند ماہ اس تجویز پر عمل کر لینے سے ساری شکایتیں خود بخود رفع ہو جائیں گی۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س