Topics

چھپکلی کا خوف

سوال:  اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں برکت عطا فرمائے، آمین۔ ایک مسئلہ پیش خدمت ہے۔ یوں تو بہت معمولی مگر میرے لئے مسئلہ سنگین ہے۔ مجھے چھپکلی سے بہت ڈر لگتا ہے۔ جب کبھی چھپکلی پر نظر پڑتی ہے تو سانس رکتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ جس جگہ چھپکلی ہو ادھرسے گزرنا میرے لئے ناممکن ہو جاتا ہے۔ گرمی کے دنوں میں اکثر گھر میں نظر آنے لگتی ہے۔ اگر کسی وقت رات کو کمرے میں آ جائے تو پوری رات آنکھوں میں کٹ جاتی ہے۔ اگر باورچی خانے یا غسل خانے میں آ جائے تو گھنٹوں ادھر کا رخ نہیں کر سکتی۔ ذہن پر خوف مسلط رہتا ہے کہ کہیں چھپکلی نظر نہ آ جائے۔

جواب: مٹی کی کوری کٹوری(جس میں فیرنی کھائی جاتی ہے) لے کر اس میں پانی بھر کر دو چمچے عرق گلاب ڈال دیں اور تین مرتبہ یَاحَیِّیُ قَبْلَ کُلِّ شَئیٍ یَا حَییُّ بَعْدَ کُلِّ شَئیٍ پڑھ کر دم کریں اور نہار منہ پی لیا کریں۔ آدھے گھنٹہ تک کوئی چیز نہ کھائیں اور نہ پئیں۔ دس ہفتوں تک نمک نہ ہونے کے برابر استعمال کریں۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س