Topics

وظیفہ کی رجعت

سوال:  میری امی جان کی عمر پچاس برس سے زیادہ ہے۔ پتہ نہیں ان کو کونسی بیماری لاحق ہے۔ کھانا پینا تقریباً بند ہے اس بیماری کی وجہ سے وہ باتیں بہت کرتی ہیں۔ کبھی کہتی ہیں کہ مجھے چڑیل چمٹی ہوئی ہے۔ کبھی کہتی ہیں ک جن میرے اندر حلول کر گیا ہے۔ اکثر پیروں فقیروں کا نام لیتی رہتی ہیں کہ آج فلاں پیر صاحب آئے ہیں۔ آج فلاں فقیر صاحب آئیں گے۔ ہمارے لئے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ وہ اکثر جب صبح طلوع آفتاب سے پہلے کا وقت ہوتا ہے کمرے سے نکل جاتی ہیں۔ بڑی مشکل سے ڈھونڈ کر لاتے ہیں۔ بچپن سے میں یہ مرض دیکھتا چلا آ رہا ہوں۔ خدا کے لئے بتائیں یہ کیا مرض ہے؟

جواب: آپ کی والدہ صاحبہ نے کسی کی نگرانی کے بغیر کوئی وظیفہ پڑھا تھا۔ اس وظیفے کی رجعت ہو گئی تھی۔ جس کا علاج نہیں ہو سکا۔ یہی مرض ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا کرے۔ آمین

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س