Topics

دو تالے

سوال:  میری عمر تقریباً انیس سال ہے۔ میں صبح جلدی اٹھتی ہوں تو میرے پیٹ میں ناف کے اوپر سخت درد ہوتا ہے اور دوپہر کو درد کم رہتا ہے۔ بچپن ہی سے میرا معدہ خراب ہے اور جو کچھ بھی کھاتی ہوں وہ ہضم نہیں ہوتا جس کی وجہ سے میں بہت کمزور ہوں۔ پڑھائی بھی صحیح طور پر نہیں کر پاتی ایسا لگتا ہے کہ دماغ سن ہو گیا ہے۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا ہے۔ بھوک بھی نہیں لگتی ہے۔ مہربانی فرما کر مشورے اور علاج سے نوازیں۔

جواب: آپ کی ساری تکلیفوں کی بنیادی وجہ ناف کا ہٹنا ہے۔ ناف جگہ پر آ جائے گی تو بیان کردہ ساری تکلیفیں ختم ہو جائیں گی۔ علاج یہ ہے۔ دو تالے اس طرح بنائیں کہ ایک تالے میں دوسرے تالے کا کنڈا آ جائے ایسی ایک شکل کاغذ پر بنا کر اسے موڑ کر تصویر بنا لیں۔ موم جامہ کر کے ڈوری کے ساتھ پیٹ پر اس طرح باندھیں کہ تعویذ ناف کے اوپر رہے۔ نہانے دھونے کی صورت میں تعویذ بندھی رہنے دیں۔ صحت ہونے پر حضرت محی الدین عبدالقادر جیلانیؒ کی روح کو ایصال ثواب کر دیں۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س