Topics

اللہ خوبصورت ہے

سوال:  میرا بھی ایک مسئلہ ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کر دیں۔ دراصل آپ کی یہ بیٹی جس کا ایک کان چاند گرہن کی وجہ سے بچپن میں کٹ گیا تھا، جب سے بڑی ہوئی ہے احساس کمتری کا شکار ہے۔ ہر وقت اپنے آنے والے مستقبل سے خوفزدہ رہتی ہے۔ دل چاہتا ہے کہ خود کشی کر لوں۔ لیکن اندھیرے میں اس بیٹی کو روشنی دکھائی دی۔ مہربانی کر کے اس بیٹی کے لئے کچھ بتا دیجئے تا کہ احساس کمتری ختم ہو جائے۔ اس دکھی دل بیٹی کا خط نظر انداز مت کیجئے گا۔

جواب: رات کو سوتے وقت 100بار درود شریف 100بار اَللّٰہُ جَمِیْلٌ وَ یُحِبُّ الْجَبَالَ پڑھ کر آنکھیں بند کر کے مراقبہ کریں۔ مراقبہ میں یہ تصور کریں کہ آپ عرش کے نیچے اللہ کے حضور سجدہ میں ہیں۔ یہ مراقبہ روزانہ پندرہ منٹ تک کریں۔ 90دن کے بعد تفصیلات لکھ دیں۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س