Topics

رنگ سانولا ہے

سوال:  میرا رنگ سانولا ہے لیکن چہرے کا رنگ بہت پیلا ہے۔ اللہ کا فضل ہے کہ ہر چیز کھانے کو ملتی ہے۔ میری صحت ٹھیک ٹھاک ہے۔ یعنی ایسی ویسی کوئی بیماری بھی نہیں۔ رات کو منہ میں اپنے آپ پانی جاتا ہے تو جاگ کر تھوکتی ہوں۔ اللہ رسولﷺ کا واسطہ۔ کوئی ایسا علاج تجویز کریں کہ منہ سے پانی نکلنا بند ہو جائے اور میرا پیلا رنگ سانولا ہو جائے۔

جواب: آپ کے معدہ میں بیوست اور خشکی ہے۔ غذائیں ایسی کھائی جاتی ہیں جن کو معدہ قبول نہیں کرتا۔ باسی، کٹھی اور چکنی چیزوں کے پرہیز کے ساتھ۔ دونوں وقت کھانے آدھ گھنٹہ قبل زرد شعاعوں کو سوتے وقت تین سو بار ریاحین ماء پڑھ کر پانی دم کر کے پی لیا کریں۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س