Topics

امی اور پاپا


سوال:  میں نے اپنی پسند سے شادی کی، والدین ناراض ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ امی اور ابا مجھے معاف کر دیں۔ سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہوں کہ والدین کے ہوتے ہوئے بھی ان سے نہیں مل سکتی۔

لڑکے کے والد کے علاوہ سب گھر والے شادی کے لئے رضا مند تھے۔ کوئی ایسا زود اثر عمل بتایئے کہ سب پسند کریں۔

جواب: سب کاموں سے فارغ ہو کر سویرے سو جایئے تا کہ صبح جلدی بیدار ہو جائیں۔ فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد اس جگہ بیٹھ جائیں جہاں سے طلوع ہوتا ہوا سورج دیکھا جا سکے۔ جیسے ہی سورج کی ٹکیہ طلوع ہو اس کی طرف ٹکٹکی باندھ کر دیکھئے اور زبان سے سورہ والشمس پڑھیئے۔ اس عمل کو آپ 90یوم تک کریں۔ رات کو بعد از نماز عشاء اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 101مرتبہ یا ودود پڑھ کر اپنے والدین کا تصور کر کے پھونک مار کر دعا کریں۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س