Topics

بےہوشی

سوال:  پانچ سال قبل میں اپنے چچا کے گھر رہنے کے لئے گئی۔ وہاں شعبان کی 14تاریخ کو باہر چاندنی میں سو گئی۔ بدن تو دیوار کے سائے میں تھا۔ صر ف چہرے اور سر پر چاند کی روشنی پڑ رہی تھی۔ اس رات میں بہت بے چین رہی۔ نیند جیسے آنکھوں سے دور تھی ڈر لگ رہا تھا۔ صبح اٹھی تو سر، آنکھیں اور ٹانگیں درد سے پھٹ رہے تھے اور گلے میں بھی درد تھا۔ دوسرے دن میں اپنے گھر آ گئی۔ وہاں دو دن کے بعد پھر درد ہوا اور میں بیہوش ہو گئی۔ ہوش آنے کے بعد سردی سے بخار ہو گیا۔ بہت علاج کروایا۔ عاملوں سے دعائیں بھی کروائیں لیکن حال وہی رہا۔ سردی کے موسم میں درد اور بخار رہتا ہے اور گرمی کے موسم میں بیہوش ہو جاتی ہوں۔ بہت کمزور ہو گئی ہوں، کسی کام میں دل نہیں لگتا۔

جواب: علاج یہ ہے کہ مٹی کی کوری پلیٹ پر تین بار بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرّحِیْم یاَصَبُورُِ لکھ کر پانی سے دھو کر پئیں ۔ گیارہ دن تک علاج کر لینا کافی ہے۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س