Topics

روشن مستقبل

سوال:  میں چاہتی ہوں کہ میرا مستقبل روشن ہو۔ میں پی آئی اے میں سیکیورٹی فورس میں ایڈمیشن لینا چاہتی ہوں اور ہر صورت میں سروس کرنا چاہتی ہوں۔ آپ سے التماس ہے کہ آپ مجھے کوئی عمل یا وظیفہ بتائیں جس سے میرا یہ کام بخوبی انجام پائے اور میرا مستقبل روشن ہو۔ آپ کے وظیفوں اور عمل سے اللہ کے فضل وکرم سے بے انتہا لوگ فیض یاب ہو چکے ہیں۔ میرے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے نیکی کی راہ پر چلنے کی توفیق دے اور میرے کام کو تکمیل تک پہنچائے۔

آپ میرے بزرگ ہیں لہٰذا اس جذبے کو موجودہ دور کے حالات دیکھتے ہوئے غلط معنی نہ دے دیجئے گا(گستاخی معاف) میں ایک شخص جن کی تاریخ پیدائش 4مئی ہے۔ اندازاً عمر 23/24سال ہے، پسند کرتی ہوں۔ وہ بھی مجھے پسند کرتے ہیں۔ خدا گواہ ہے کہ ہمارے درمیان کوئی غلط قسم کے مراسم نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی غلط اغراض و مقاصد ہیں۔ شادی نہ ہونے کی وجہ صرف یہ ہے کہ مذکورہ شخص میمن ہیں، ان کی امی نہیں مانتیں۔ ہم دونوں یہ چاہتے ہیں کہ ان کے گھر والے اور میرے گھر والے اس شادی پر راضی ہو جائیں کیونکہ شادی تو ہونی ہے لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ شرعی اور قانونی طور پر شادی حسب منشاء ہو اور ہم شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔ ہماری زندگی ایک دوسرے کے بغیر ادھوری رہے گی۔ خدا کے لئے میرا یہ کام پورا کرنے کے لئے آپ محفل مراقبہ میں ضرور دعا مانگئے گا۔ نیز مجھے میرے دونوں کاموں کے لئے عمل یا وظیفہ بتائیں۔ میں ہر کام کرنے کو تیار ہوں۔ خدا سے امید ہے کہ وہ آپ کے سہارے میرے دونوں کام تکمیل تک پہنچائے گا۔ میرا نام اور پتہ ہرگز ہرگز شائع نہ کریں۔

جواب: آپ دونوں صاحبان رات کے وقت 12بجے کے بعد وضو کر کے مصلیٰ پر بیٹھ کر اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 100مرتبہ سورہ یاسین إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَن يَقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُoپڑھ کر مقصد حاصل کرنے کی دعا کریں۔ عمل کی مدت 90دن ہے۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لیں۔ کثرت سے یا حیی یا قیوم پڑھیں۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س