Topics

کاش میں لڑکا ہوتی!

سوال:  کاش میں لڑکا ہوتی، کسی طرح اس کو پالیتی! مگر اللہ نے لڑکی بنایا ہے تو اب میں لڑکا کس طرح بن سکتی ہوں۔ (لڑکی) نے تو مجھے دیوانہ بنا دیا ہے۔ میرے دل پر اس کی یاد نقش ہے۔ مجھے سب گھر والوں سے نفرت ہو گئی ہے۔ کسی کو آواز دینا چاہتی ہوں تو اس کا نام زبان پر آتا ہے۔ بس یوں ہی دل باتیں کرتا رہتا ہے۔ میں آخر کروں تو کیا کروں، جاؤں تو کہاں جاؤں۔ مجھے اپنی منزل کا کوئی پتہ نہیں، کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ اب اس کی شادی ہونے والی ہے۔ میرا جینا اور دشوار ہو جائے گا۔ میں بہت پریشان ہوں۔ امید کے کہ آپ مایوس نہیں کریں گے۔

جواب: وضو کر کے تین مرتبہ لَااِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَo اَللّٰہُ نُوْرُ السَّمٰوٰاتِ وَاْاَرْضoلَاتَاءْ خُذُہ سِنَۃُٗ وَّلَایَوْم پڑھ کر ایک پیالہ پانی پر دم کریں اور پئیں۔ یہ عمل چالیس روز تک برقرار رکھیں۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س