Topics

پانی کی شکایت

سوال:  مجھے عرصے دراز سے لیکیوریا جیسے موذی مرض کی شکایت ہے۔ میرے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد شدت ہو گئی یہاں تک کہ ایک لیس دار بے رنگ سے مادے کے ساتھ ہلکے سے خون کی آمیزش بھی ہونے لگی۔ ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے اندر زخم تشخیص کیا۔ جس کے نتیجے میں مجھے بجلی لگوانے کا مشورہ دیا گیا۔ میں دو مرتبہ بجلی لگوا چکی ہوں مگر مرض ہنوز باقی ہے۔ گو کہ پہلی سی شدت نہیں۔ شادی کو چار سال کا عرصہ ہو چکا ہے اور میں دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہوں۔

جواب:               ھُوَالْاَمْرَھِیَ عَمَالَوِیْلُ بَحَقِّ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ۔ یَا بَارِیُ الْمُصَّوِّرُالْاَرْحَامَ

مندرجہ بالا تعویذ مومی کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کر کے نیلے کپڑے میں سی لیں اور گلے میں پہن لیں۔ لیکیوریا کا مرض دور ہو جائے گا۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س