Topics

استعمال شدہ کپڑے اور جادو

سوال:  میں اپنے بچوں کے یا شوہر کے استعمال شدہ کپڑے کسی فقیر یا ضرورت مند کو دے دیتی ہوں کہ اچھا ہے کسی کے کام آ جائیں مگر کبھی کبھی دل میں وہم سا آتا ہے کیونکہ میں نے سنا ہے کہ استعمال شدہ کپڑے کے ذریعے جادو ٹونہ کرادیا جاتا ہے۔ خیال آتا ہے کہ کہیں کوئی کچھ کرا نہ دے۔ اللہ تعالیٰ سے خیر کی دعا مانگتی ہوں کہ میری نیت تو نیک ہے تو ہی حفاظت کرنے والا ہے۔ کوئی ایسی دعا یا آیت بتا دیجئے جو کپڑا دیتے وقت اس پر پھونک دی جائے تا کہ اس کے ذریعہ ایسا کوئی خراب کام نہ کیا جا سکے۔ خدا کے فضل و کرم سے کسی سے کوئی دشمنی یا جھگڑا بالکل نہیں ہے مگر بس وہم سا آتا ہے۔

جواب: مستحقین کی مدد کرنا واقعی ایک قابل ستائش جذبہ ہے۔ آپ وسوسوں کی طرف دھیان نہ دیں۔ انشاء اللہ کچھ نہیں ہو گا صرف اتنا کریں کہ استعمال شدہ کپڑوں کو کسی کو دینے سے پہلے انہیں دھو کر استری کر دیا کریں اگر ہو سکے تو نئے کپڑے بھی دیا کریں۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س