Topics

دماغ چھوٹا ہے

سوال:  ہماری بڑی بہن کو ٹی وی دیکھتے دیکھتے چکر آئے۔ سر میں درد ہوا اور وہ بے ہوش ہو گئیں۔ پھر یہ بے ہوشی دوروں کی شکل اختیار کر گئی۔ جس میں ہاتھ اور پاؤں تھرتھرانے اور ٹیڑھے ہونے لگے اور آنکھیں ایک طرف کو چڑھ گئیں اس کے بعد سے اب تک انہیں دورے آتے ہیں۔ کبھی مہینوں طبیعت ٹھیک رہتی ہے اور کبھی مہینوں خراب رہتی ہے۔ کبھی کبھار دورے اتنے سخت ہوتے ہیں کہ منہ سے چیخیں نکل جاتی ہیں اور روتی ہیں۔ بعض اوقات اتنے سخت ہوتے ہیں کہ ہسپتال میں داخل کرانا پڑتا ہے۔ وہاں ڈاکٹروں کو آکسیجن اور نیند کی دوائیں کھانے کو دیتے ہیں جس سے وہ سوتی رہتی ہیں۔ مرض ڈاکٹر کی بھی سمجھ میں نہیں آیا۔ حکیموں کو دکھایا تو بعض نے کہا کہ کچھوے کا خون اور آٹے کی گولیاں بنا کر کھلاؤ، سو وہ بھی کیا مگر ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوئی۔

میرا بھانجہ جس کی عمر 12سال ہے۔ جب 2سال کا تھا تو اسے بخار ہوا اور پھر طبیعت قدرے سنبھل گئی۔ مگر چند گھنٹوں کے بعد عجیب قسم کا دورہ پڑا۔ اس کے ہاتھ پاؤں کھنچ گئے۔ آنکھیں الٹی ہو گئیں منہ سے جھاگ کی طرح کوئی چیز نکلنے لگی اور یہاں تک کہ پیشاب بھی نکل گیا۔ یہ دورہ کوئی تین چار منٹ تک رہا۔ پھر طبیعت نارمل ہو گئی۔ اس کے بعد یہ بیماری چند دنوں کے بعد دوبارہ ہوئی اور پھر تو گھنٹوں اور منٹوں کے بعد دورے پڑنے لگے۔ تعویذ اور دم وغیرہ کے علاوہ دوا بھی استعمال کی گئی۔ یہاں تک کہ ہسپتال میں بھی زیر علاج رہا مگر افاقہ نہ ہوا۔ جب سے بیماری شروع ہوئی ہے تب سے آج تک بچہ اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کے خود بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ دماغ بڑا نہیں ہوا۔ بلکہ دماغ وہی چھوٹے بچے کا ہے۔ ضدبہت کرتا ہے اپنے ہاتھ کی انگلیوں کو کاٹنے لگتا ہے جو کپڑا ایک بار پہن لیتا ہے۔ بار بار وہی پہننے کی ضد کرتا ہے۔ ہر چیز کو سونگھ کر کھاتا ہے یعنی اس کی سونگھنے کی حس بہت تیز ہے جو کام اس کے سامنے ایک دفعہ کر دیں کہتا ہے وہی دہراتے رہو۔

جواب: نو انچxبارہ انچ شیشے کے اوپر (شیشے سے مراد وہ شیشہ ہے جو الماریوں اور کھڑکیوں میں لگتا ہے شیشے سے مراد آئینہ نہیں ہے) سرخ رنگ پینٹ کرا لیں اور اس شیشے کو بچہ کو بار بار دکھائیں اور رات میں شیشہ دیکھنے کا وقفہ ڈھائی گھنٹے ہونا چاہئے۔ علاج کی مدت پانچ مہینے ہے۔ ضروری ہے کہ بچے کو قبض نہ ہو۔ بچے کو جب بھی پانی کوئی مشروب پینے کو دیں۔ ایک بار بِسْمِ اللّٰہِ اَلْرَحْمٰنِ الرَّحِیْم۔ اَلْطَرَّقُ النَّاسُ وَ الُا جِنَّتَہٗ وَالرُّوْحُ اَلْعِبَادُ اَالصَّالِحِیْنَ فِی اَلْکُوْنَپڑھ کر دم کر دیا کریں۔ اعراب کے مطابق عربی تحریر صحیح پڑھنے کے لئے کسی عربی دان یا عالم دین سے رجوع کریں۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س