Topics

بات بات پر رونا آتا ہے

سوال:  میری عمر تقریباً 13سال ہے اور ساتویں جماعت کی طالبہ ہوں۔ میں تقریباً تین مہینوں سے بیمار ہوں۔ میری دونوں ٹانگوں میں درد ہوتا ہے اور سر،کمر اور پیٹ میں بھی بہت کمزور ہو رہی ہوں۔ بھوک بھی نہیں لگتی۔ دل چاہتا ہے کہ بستر پر لیٹی رہوں۔ زیادہ چلا بھی نہیں جاتا۔ ہر بات پر رونا آتا ہے۔ علاج سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مجھے ایسی دوا یا دعا بتا دیجئے جس سے میں بالکل ٹھیک ہو جاؤں۔ میری طبیعت کی وجہ سے میرے گھر والے بھی بہت پریشان ہیں۔

جواب: رنگ و روشنی سے علاج کے طریقے پر زرد رنگ کا پانی تیار کر کے ہر کھانے سے پہلے 2,2اونس پیا کریں۔ صبح نہار منہ ایک پیالی پانی بہت ہلکا گرم پی لیا کریں۔ اس پانی پر گیارہ مرتبہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم دم کر دیا کریں۔ 

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س