Topics

بات خط لکھنے کی ہے

سوال:  ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کا کافی عرصے سے مطالعہ کر رہی ہوں جس سے ہماری دنیاوی اور روحانی تربیت ہوتی ہے اور واحد ڈائجسٹ ہے جو ہمارے گھر آتا ہے۔ بہت عرصے سے اس بارے میں سوچ رہی تھی کہ آپ کو اپنا مسئلہ لکھوں لیکن ہر بار ہمت نہیں پڑتی تھی۔ اب ہمت کر کے لکھ رہی ہوں۔ امید ہے کہ آپ میرے بزرگ ہونے کے ناطے میری مدد کریں گے۔ مسئلہ لکھتے ہوئے شرم تو آتی ہے لیکن کیا کروں اس کے علاوہ کوئی راستہ بھی نہیں۔ میں ایک ایسے راستے پر چل نکلی ہوں جہاں بدنامی بہت ہے لیکن عقل اب آئی ہے تو آپ کو یاد کیا ہے۔ میری بڑی بہن کی جہاں سے منگنی ہوئی تھی، ان کے دیور سے مجھے پیار ہو گیا۔ لیکن باجی جان کی منگنی کسی مصلحت کے تحت ٹوٹ گئی۔ باجی کا دیور اتنا کچھ خوبصورت تو نہیں تھا لیکن پھر بھی پتہ نہیں ایسی کون سی بات تھی جو میں اس کی طرف کھنچی چلی گئی۔ اس وقت میری عمر نہ تھی کہ میں کسی اچھی یا بری بات کو سمجھ سکتی۔ بس ایسے ہی شوق میں میں نے اسے خط بھی لکھے جو اس نے سنبھال کر رکھ لئے۔ اور میری کچھ تصویریں بھی اس کے پاس ہیں۔ اب وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے لیکن امی اور ابو جان نہیں مانتے۔ کہتے ہیں کہ جہاں ایک بیٹی کا رشتہ ٹوٹ گیا وہاں دوسری کا نہیں دے سکتے۔ منگنی ٹوٹنے کے بعد بھی اس سے فون پر باتیں کرتی رہی جب گھر والوں کو پتہ چلا تو انہوں نے مجھے بہت ڈانٹا اور سمجھایا کہ اس طرح خاندان میں عزت نہیں رہتی۔ پر امی ابو نے میرا رشتہ دوسری جگہ کر دیا۔ جو مجھے منظور تو ہے کیونکہ میں اپنے والدین کی بے عزتی کا باعث نہیں بننا چاہتی لیکن اب وہ لڑکا کہتا ہے کہ اگر میری شادی اس کے ساتھ نہیں ہوئی تو وہ چار گھر برباد کر دے گا۔ ایک میری باجی کا، دوسرا بھائی کا تیسرا میرا اور چوتھا وہ جہاں میری شادی ہو گی۔

بابا جان! خدا کے لئے اس بیٹی کی مدد کیجئے۔ غلطی تو ہر انسان سے ہوتی ہے سو وہ مجھ سے بھی ہو گئی لیکن اب میں شرمندہ ہوں۔ مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جو میں گھر بیٹھے آسانی سے کر سکوں۔

جواب: ہر نماز کے بعد ایک سو ایک بار نَصْرُٗ مِّنَ اللّٰہِ وَفَتْحُٗ قَرِیْب پڑھ کر آنکھیں بند کر کے تھوڑی دیر تک اپنے دل میں جھانکیں اور پھر اللہ تعالیٰ سے ازدواجی زندگی خوش گوار ہونے کی دعا مانگیں۔ یہ عمل اس وقت تک برقرار رکھیں جب تک آپ کی شادی ہو کر آپ اپنے گھر نہ چلی جائیں۔ اللہ کے بھروسے پر والدین کے مشورے کے مطابق شادی کر لیں۔ انشاء اللہ بہت خوش رہیں گی۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س