Topics

شکی شوہر

سوال:  میری شادی کو گیارہ سال ہو گئے ہیں۔ شادی کے پہلے دن سے لے کر آج تک میرے میاں مجھ پر شک کرتے ہیں۔ بات بات پر جھگڑتے ہیں۔ کبھی پیار سے کوئی بات نہیں کی۔ میں ان کو کتنا ہی خوش کرنا چاہتی ہوں لیکن وہ زیادہ خفا ہو جاتے ہیں۔ انہیں غیر عورتیں بہت اچھی لگتی ہیں۔ ایک رشتہ دار عورت کے سامنے میری بے حد بے عزتی کرتے ہیں۔ آپ کوئی وظیفہ بتا دیں تا کہ میرے شوہر میرے ساتھ محبت سے رہیں اور اس عورت کا خیال دل سے نکال دیں۔

جواب: سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد رات کو سونے سے پہلے 41مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر بات کئے بغیر بستر پر چلی جائیں۔ آنکھیں بند کر کے اپنے شوہر کا تصور کریں اور تصور کرتے کرتے سو جائیں۔ جب آپ کے شوہر کا دل غیر عورت کی طرف سے ہٹ جائے تو اس عمل کو ترک کر دیں۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س