Topics

فریج میں رکھا ہوا کھانا

سوال:  مجھے عرصہ دراز سے جلدی بیماری ہے۔ تقریباً 26سال گزر گئے۔ جب یہ بیماری شروع ہوئی تھی تو ہم بہاولپور میں اپنے ننھیال میں مقیم تھے۔ میں اپنی بہنوں کے ساتھ کپاس چننے گئی تو وہاں کھیت میں مجھے خارش ہو گئی اور بڑے بڑے لال دھپڑ جسم پر نکل آئے۔ کبھی کسی جگہ اور کبھی کسی جگہ دھپڑ پڑتے رہے۔ پھر شادی ہو گئی اور میں افریقہ چلی گئی۔ وہاں ایک دفعہ پھر چھوٹے چھوٹے مکئی کے دانوں کے برابر لال لال دانے نکل آئے تو ڈاکٹر نے گولیاں دیں اور آرام آ گیا۔ افریقہ میں خدا نے ہمیں تین بیٹوں سے نوازا۔ کسی دوسری اندرونی بیماری کی کبھی کبھار کوئی دوائی لے لیتی تو جسم پر دانے اور خارش ہونے لگتی۔ گرم دوائی ناموافق تھی۔ ایک دفعہ تو ساری جلد خراب ہو گئی۔ پانی بہنے لگا ۔پھر آنکھیں اوپر اور نیچے سے پھول گئیں۔ چھینکیں بھی آنے لگیں۔ سر میں درد بھی ہونے لگا۔ ناک کا آپریشن کر ایا۔ اب ناک ٹھیک رہتی ہے۔ لیکن صبح شام سات آٹھ چھینکیں آتی ہیں۔ گلا زیادہ خراب رہنے لگا ہے۔ بعض دفعہ ناک سوچ کر موٹی ہو جاتی ہے اور حرکت بھی نہیں کر سکتی۔ ناک کے اندر چھالے پڑ جاتے ہیں۔

جواب: مادی علاج بدستور جاری رکھیں۔ روحانی علاج تجویز کیا جا رہا ہے:


چاندی کے پترے پر کندہ کر الیں۔ یہ پترہ رات کو گرما گرم پانی میں بجھا لیں اور ہلکا گرم پانی رات کو سوتے وقت پی لیں۔ فریج میں رکھی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔ ہر چیز تازہ استعمال کریں۔ فریج میں رکھی ہوئی چیزیں تازہ چیزوں کی طرح نہیں رہتیں۔ اور ان اشیاء کے اندر فارن باڈیز کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ مثال کے طو ر پر تازہ گوشت اگر کئی گھنٹے تک کھلی ہوا میں رکھا جائے تو خراب نہیں ہوتا۔ لیکن فریج میں رکھا ہوا گوشت فریج میں سے باہر نکال کر ایک گھنٹے سے بھی کم باہر رکھا جائے تو اس کے اندر تعفن پیدا ہو جاتا ہے۔ گڑ، تیل، کھٹائی سے پرہیز کریں۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س