Topics

پیچیدہ نسوانی مرض

سوال:  میرا مسئلہ دنیا کا سب سے پیچیدہ مسئلہ ہے۔ میں بچپن سے ہی بہت حساس رہی ہوں لیکن بچپن میں تیز طراز بھی تھی جیسے جیسے بڑی ہوتی گئی مجھ پر منفی خیالات بڑھتے گئے۔ ایک کام کو دس مرتبہ ذہن میں دہراتی ہوں۔ ذہن پر اتنا شدید بوجھ ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ پھٹ جائے گا۔ لوگوں کی باتوں کو دل پر لے جاتی ہوں کچھ سمجھ میں نہیں آتا حتیٰ کہ ماں باپ کی بات بھی بری لگتی ہے۔ کوئی جواب بن نہیں پاتے۔ سیدھے طرف اور الٹی طرف ہاتھ میں شدید درد رہتا ہے اب تو پورا جسم کھنچ سا گیا ہے۔ ہر وقت اپنے آپ سے باتیں کرتی رہتی ہوں۔ کھانے پینے کا ہوش نہیں سر میں جبڑوں میں آنکھوں میں درد اور جلن رہتی ہے کسی پل چین نہیں ملتا لگتا ہے کہ مجھے کوئی شدید بیماری لاحق ہو گئی ہے۔ خدارا میری مدد فرمائیں اور روحانی طریقہ سے معلوم کریں کہ مجھے کون سی بیماری ہو گئی ہے اور اس کا علاج کس طرح ممکن ہے میں کوئی وظیفہ نہیں کروں گی اور نہ کوئی ڈاکٹری علاج کروں گی۔ پوری رات تکلیف رہتی ہے اپنے اوپر جبر کرنے سے بہت سی بیماریوں کا شکار ہو گئی ہوں۔ ابھی صرف 25سال کی ہوں آگے زندگی کیسے گزاروں گی کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔

جواب: آپ کو نسوانی مرض لاحق ہے۔ جب خواتین کے اندر ماہانہ نظام درست نہیں رہتا۔ تو جسم میں ایسی رطوبتیں پیدا ہو جاتی ہیں کہ ان سے کئی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ مثلاً پیٹ کا بڑا ہونا، گیس کی وجہ سے دل کے اوپر دباؤ، ہاتھوں، پیروں اور رگوں کا کھینچنا، سردرد، گھبراہٹ اور بے چینی، بیزاری، منفی خیالات کا ہجوم منفی، خیالات کے ہجوم سے ٹینشن اور وسوسوں میں مبتلا ہو جانا۔ میری تشخیص کے مطابق آپ بھی نسوانی مرض میں مبتلا ہیں۔ تجربہ کار لیڈی ڈاکٹر سے علاج کرائیں اور رات 100بار یا حفیظ پڑھ کر پندرہ منٹ تک جامنی رنگ کی روشنی کا مراقبہ کریں۔ روزانہ صبح ایک چٹکی کلونجی تازہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ چکنائی اور فرج میں رکھی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔


Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س