Topics

بیداری میں خواب

سوال:  دو سال قبل اچانک میں نیند سے بیدار ہوئی تو مجھے محسوس ہوا کہ نعوذ باللہ میرے پاؤں کے نیچے مقدس نام لکھا ہوا ہے۔ میں نے اس دن کے بعد سے استغفراللہ کا ورد شروع کیا ہے۔ جب سے بیداری میں یہ خواب دیکھا ہے میری حالت بہت خراب ہے۔ حالانکہ میں صوم و صلوٰۃ کی پابند ہوں۔ اب حالات یہ ہیں کہ تین تین چار چار بار وضو کرتی ہوں پھر بھی ایسا لگتا ہے کہ میں ناپاک ہوں۔ اگر دوبارہ وضو یا غسل نہ کیا تو کوئی جانی نقصان ہو جائے گا۔ کوئی بھی کام وقت پر نہیں کر سکتی۔ میری شادی ہو گئی ہے۔ بچے کی ماں بننے والی ہوں۔

جواب: 9x12انچ شیشے کے اوپر سبز رنگ پینٹ کرا کہ وقفہ وقفہ سے دیکھا کریں۔ کھانوں میں میٹھی چیز زیادہ کھائیں۔ صبح و شام، رات ایک ایک کھجور کے اوپر بسم اللہ کے ساتھ سورہ فلق پڑھ کر دم کر کے کھائیں۔ رات کو سونے سے پہلے تین سو بار یا حفیظ پڑھ کر آنکھیں بند کر کے نیلی روشنی کا مراقبہ کریں۔ ہاتھ تین مرتبہ سے زیادہ نہ دھوئیں۔ چاہے آپ کو اپنے اوپر کتنا ہی جبر کرنا پڑے۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س