Topics

گود خالی ہے

سوال:  شادی ہوئے چھ سال گزر گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔ ہر طرح کی آسائش و آسانی مہیا ہے۔ شوہر بھی فرشتہ صفت ہیں۔ کمی ہے تو اس بات کی کہ گود خالی ہے۔ ہم دونوں میاں بیوی کی یہ فطری خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے آنگن میں پھول کھلائیں۔ دو سال صبر و شکر سے بیٹھے رہے اور اس کے بعد ہر قسم کا علاج کیا لیکن گود نہیں بھری۔ براہ کرم کوئی علاج تجویز فرمائیں۔

جواب: آپ خود اپنی جسمانی اندرونی صحت اور اپنے شوہر کی صحت کے بارے میں تفصیلی حالات لکھیں۔ اولاد ہونے میں جو عوامل کام کرتے ہیں ان میں عورت کے ماہانہ نظام کو بڑا دخل حاصل ہے۔ اگر عورت کا یہ نظام صحیح ہے تو مرد کے اندر اولاد کے جرثومے نہ ہونے سے بھی اولاد نہیں ہوتی۔ تفصیلات معلوم ہونے پر علاج تجویز کر دیا جائے گا۔ اللہ کرم فرمائیں۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س