Topics

چلتی ہوں تو زمین ہلتی ہے

سوال:  میں آپ کو اپنا باپ بنا کر آپ سے مشورہ لینا چاہتی ہوں۔ پہلی بات یہ کہ میرے گال ابھرے ہوئے ہیں۔ جب میں منہ بند کرتی ہوں تو سب گھر والے اور رشتہ دار میرا مذاق اڑاتے ہیں جس کی وجہ سے میں نے رشتہ داروں کے گھر جانا چھوڑ دیا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ میرے پاؤں بہت بڑے اور بھاری ہیں۔ جب میں چلتی ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ زمین ہل رہی ہے۔ گھر والے کہتے ہیں آہستہ نہیں چل سکتی۔

جواب: صبح، شام، رات ٹھنڈے پانی سے ہاتھ دھو کر دونوں گال تھپتھپایا کریں۔ ہر وضو کے بعد کھڑی ہو کر ایک ایک لوٹا پانی دونوں پیروں پر ٹونٹی سے بہا لیا کریں۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س