Topics

میرے دو بچے فوت ہو گئے

سوال:  بڑا لڑکا جس کی عمر 22برس تھی چودہ دن بیمار رہ کر انتقال کر گیا۔ دوسرا لڑکا انیس سال کی عمر میں گیارہ مہینے کی علالت کے بعد رخصت ہو گیا۔ اب میں بھی اسی مرض میں مبتلا ہو چکی ہوں۔ ہوتا یہ ہے کہ پہلے ٹائیفائیڈ ہوتا ہے۔ علاج سے ٹائیفائیڈ ٹھیک ہو جاتا ہے مگر چند ہفتوں کے بعد بخار ہو جاتا ہے اور یہ بخار موت بن کر سارے جسم کا خون نچوڑ لیتا ہے۔ ایک سال پہلے لڑکوں کی طرح مجھے بھی ٹائیفائیڈ ہوا تھا۔ پھر جو بخار ہوا اب تک پیچھا نہیں چھوڑا۔ بے انتہا پیسہ خرچ کر چکی ہوں۔ لیکن فائدہ کی صورت نظر نہیں آتی۔ جو کچھ کھاتی ہوں الٹ جاتا ہے۔ دو قدم چلنے سے سانس پھول جاتا ہے۔ کئی پیچیدہ امراض ہیں مثلاً مریضوں کو آپ کے علاج سے صحت یاب ہوتے دیکھ کر میں بھی اپنے دو معصوم بچوں کے لئے آپ سے مشورہ کی طالب ہوں۔

جواب: تین عدد چینی کی پلیٹیں نئی لیں اور ان پر زعفران کی روشنائی سے

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

یَاحَفِیْظُ

یَاحَفِیْظُ

یَاحَفِیْظُ

یَا شَافِعُ

یَا شَافِعُ

یَا شَافِعُ

یَا مُرِیْد

یَا مُرِیْد

یَا مُرِیْد

 

لکھ کر صبح نہار منہ ایک پلیٹ، عصر کے وقت ایک پلیٹ اور رات کو سوتے وقت ایک پلیٹ پانی سے دھو کر پئیں۔ تین دن تک غذا اور کھانا منع ہے۔ غذا میں صرف دو حصے دودھ اور ایک حصہ چائے پئیں۔ چائے پکانے سے پہلے پانی میں انگلی کے ایک پور برابر دار چینی ڈال کر پانی کو جوش دے کر اور چائے کی پتی ڈال کر دم کر لیں۔ تین دن کے بعد دو تین وقت دلیہ کھائیں۔ اس کے بعد دو وقت روٹی کا پاپڑ بہت ہلکے مصالحے کے پکے ہوئے شوربے میں بھگو کر کھایئے۔ چکنائی کی جگہ دو تین مہینے رفحان تیل استعمال کیجئے۔ نمک، مرچ اور مصالحوں کا استعمال کم سے کم کر دیجئے۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س