Topics
میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے حوروں والے عمل کی
اجازت دیجئے۔ یہ بھی بتایئے کہ کس وقت کرنا ہے، کیا پڑھنا ہے اور کس طرح کرنا ہے۔
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا بچہ اکثر بیمار
رہتا ہے۔ آئے دن کھانسی، بخار میں مبتلا رہتا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ بھی خوبصورت
اور صحت مند ہو جائے۔ اس کے لئے بھی کچھ پڑھنے کے لئے بتائیں۔ اس کی عمر ایک سال ہے
لیکن بہت کمزور ہے۔
جواب: صبح فجر کی اذان کے بعد 100بار درود
خضری 100بار یا حی یا قیوم پڑھ کر آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں اور یہ تصور کریں کہ میں جنت میں ہوں
یہ عمل کرتی رہیں۔ جب ایک یا زیادہ حوروں سے
جنت میں ملاقات ہو، ان سے خوبصورتی کا راز معلوم کریں۔ ساتھ ہی ان سے بچے کی صحت کے
متعلق سوال کریں۔ وہ جو کچھ بتائیں پڑھ کر بچے پر دم کریں۔ کمزوری دور کرنے کے لئے
دھوپ میں لٹا کر زیتون کے تیل کی مالش پورے جسم پر کریں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت
خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار
خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم
“روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی
ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں
کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق
اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا
مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں
پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے
ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری
بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور
جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن
گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس
سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی
قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س