Topics

تفصیلات

سوال:  میرا لڑکا کئی سال سے بہکی بہکی باتیں کرتا ہے ہم نے اس کا علاج کرایا 5سال ٹھیک رہا اور پھر ویسا ہی ہو گیا۔ کہتا ہے کہ میرا دل کرتا ہے اور ہر وقت روتا رہتا ہے۔ میرا جوان لڑکا ہے اور وہ بہت ہی اچھا لڑکا ہے۔ پڑھائی میں ہمیشہ اول آیا کرتا ہے۔ اب اس کے سب ساتھی اچھی اچھی جگہ کام کر رہے ہیں اور یہ پیچھے رہ گیا ہے۔ وہ لندن میں رہتا ہے اور دور ہونے کی وجہ سے بھی میں ہر وقت پریشان رہتی ہوں۔ براہ کرم مجھے کوئی دعا بتایئے اور اگر دوا ہو تو وہ بھی تا کہ وہ ٹھیک ہو جائے، میں آپ کی بہت ممنون و مشکور ہونگی۔

جواب: رات کو بعد نماز عشاء اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 100مرتبہ یَا بَدِیْعُ پڑھ کر لڑکا تصور کر کے پھونک مار دیں۔ دوسرے لڑکے کو صبح و شام تھوڑے سے پانی پر ایک بار یَا عَلِیْمُ پڑھ کر دم کر دیں۔ اس عمل کی مدت 90یوم ہے۔


Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س