Topics

بلڈ پریشر

سوال:  میرا مسئلہ یہ ہے کہ چھ سال پہلے میری شادی ہوئی۔ شادی کے ایک سال بعد مجھے حمل ہوا تو میرا دل بہت گھٹنا شروع ہو گیا۔ ڈاکٹروں نے کہا حمل کی وجہ سے ہے۔ بڑے آپریشن سے بچی پیدا ہوئی۔ پھر تین سال کے بعد بڑے آپریشن سے بیٹا پیدا ہوا۔ اللہ کے فضل و کرم سے دونوں بچے میرے پاس ہیں۔ اب میری تقریباً ایک سال سے یہ حالت ہے کہ دل بہت زیادہ گھٹتا ہے۔ ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔ سارا جسم کانپنے لگتا ہے۔ گیس بہت زیادہ بنتی ہے جو دل و دماغ پر چڑھ جاتی ہے اور نیم وحشت طاری ہو جاتی ہے۔ بلڈ پریشر ہمیشہ کم ہوتا ہے۔ یہ سب بیماریاں مجھے شادی کے بعد لگی ہیں۔ پہلے طبیعت دو تین ماہ کے بعد خراب ہوتی تھی۔ پھر ہفتہ دو ہفتہ بعد، اب ہر روز یہ حالت ہے۔

خواجہ صاحب! خدا کے واسطے اپنی اس دکھیا بیٹی کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ صحت دے۔ اب تو اتنے پیسے بھی نہیں کہ ڈاکٹروں کو دوں۔ میں نے ہومیوپیتھک، ایلوپیتھک اور حکیم کوئی در نہیں چھوڑا مگر مجھے صحت نہیں ہوئی۔ میرے پٹھوں میں بھی کھچاؤ بہت ہے اور خون کی کمی ہے۔

میرا یا میرے ماں باپ یا شوہر کا کوئی مرشد نہیں ہے۔ خدارا مجھے راستہ دکھائیں۔ میں نماز کی پابندی کے ساتھ آیت الکرسی، درود شریف، کلمہ شریف پڑھتی اور ذکر الٰہی کرتی رہتی ہوں۔ ہمارے کاروبار گھاٹے میں ہیں۔ بچے بھی بیمار رہتے ہیں۔ سب سے زیادہ پریشانی مجھے اپنی بیماری سے ہے۔ جب میری صحت ہی ٹھیک نہیں تو گھر کا کام کیا کروں۔ بعض دفعہ تو کھانا بھی نہیں پکتا ہے۔

جواب: آپ کو گیس اور حبس ریاح کا مرض لاحق ہے۔ اس کا علاج مشکل نہیں ہے۔ چکنائی، باسی چیزوں اور فرج میں رکھی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔ صبح نہار منہ ایک چٹکی کلونجی پر بارہ مرتبہ ریاحین ماء پڑھ کر دم کر کے کھائیں۔ روزانہ رات کو کھانا کھانے کے بعد ٹہلا کریں۔ صبح کے وقت ہلکی ورزش کریں۔ گھر میں “پوچا” لگائیں صرف پانچ وقت نماز ادا کریں۔ زیادہ وظائف نہ پڑھیں۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س