Topics
جواب: کتاب روحانی علاج لے کر پہلے اس کتاب
کے عملیات کے لئے اجازت کا عمل کریں۔ جو کتاب میں تفصیل سے لکھا ہوا ہے۔ دو روپے خیرات
کریں۔ اس کے بعد آسیب کا علاج کریں۔ کتاب میں جس طرح لکھا ہوا ہے اس کے مطابق عمل کریں
اور پرہیز بھی کریں۔ تین وقت ایک چمچہ شہد کے اوپر بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بِسْمِ اللّٰہِ
اَلْوَاسِعُ جَلَّ جَلَالُہٗ بَدِیْعُ الْعَجَاءِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ یَاحَفِیْظ
یَا شَاَفِیْ یَا کَافِیْ پڑھ کر دم کر کے کھائیں۔
کھانوں میں نمک کم سے کم کر دیں۔ زیادہ مناسب ہے کہ بیس دن تک نمک نہ کھائیں۔ لیکن
پہلے یہ تحقیق کر لیں کہ بلڈ پریشر لو(Low) نہ ہو۔ چالیس روز کے اس علاج اور پرہیز سے انشاء اللہ آپ کی شکایت
کا ازالہ ہو جائے گا۔ آپ نے فیس کی پیش کش کی ہے اس کے لئے شکریہ۔ آپ جب صحت مند ہو
جائیں کھانا پکا کر غریبوں کو کھلا دیں۔ اولیاء اللہ کی ارواح کو ایصال ثواب کر دیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت
خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار
خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم
“روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی
ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں
کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق
اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا
مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں
پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے
ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری
بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور
جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن
گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس
سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی
قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س