Spiritual Healing
پہلی بات یعنی بلی پھلانگنے سے پیشاب کی شکایت
پیدا ہو گئی جو اب تک برقرارہے۔ قطرہ قطرہ ٹپکتا ہے۔ بیت الخلاء سے گھنٹوں میں نکلتی
ہیں۔ بار بار ہاتھ دھوتی ہیں۔ منہ ہاتھ پاؤں، سینہ، پیٹ، کولہے اور پورا جسم صاف کرتی
ہیں پھر مطمئن نہیں ہوتی۔ اپنی امی کو اپنے ساتھ کھڑا رکھتی ہیں اور پوچھتی جاتی ہیں
کہ جسم دھونے کے بعد کوئی حصہ کالا تو نہیں۔ جب کے سامنے بیسن کھڑے ہو کر دھوتی ہیں
تو گھر کا دروازہ نہیں کھولنے دیتیں کہتی ہیں کہ باہر سے کالے چھینٹے آتے ہیں۔
آج سے چھ سال قبل میری بہن بیٹھک میں سو رہی
تھیں۔ آدھی رات کا وقت تھا کسی نے ان کے اوپر پانی پھینکا جس سے وہ تربتر ہو گئیں۔
تبھی سے انہیں کبھی پانی کے چھینٹے، کبھی کالے کیچڑ کے چھینٹے اور کبھی پیلے رنگ کے
چھینٹے لگتے ہیں لیکن کالے کیچڑ کے سب سے زیادہ لگتے ہیں۔
میری بہن کھڑی ہوتی ہیں تو بیٹھتی نہیں اور
اگر بیٹھتی ہیں تو کھڑی نہیں ہوتیں۔ ان کی اس کیفیت سے میری امی بہت پریشان ہیں۔ ان
کا رو رو کر برا حال ہے۔ بہن کی وجہ سے پورا گھر بہت پریشان ہے۔ پیشاب کی بیماری کی
وجہ سے بہن کے گلے کا آپریشن ہوا ہے پھر کوئی آرام نہیں۔ ڈاکٹری، ہومیوپیتھک اور حکمت
کا علاج ہوا ہے مگر دو دن آرام آتا ہے پھر واپس پلٹ ہو جاتی ہے۔ دواؤں سے آرام نہیں
آیا تو مولویوں سے رجوع کیا۔ سب سفلی عمل بتاتے ہیں۔ ان صاحبان سے بھی کچھ دن آرام
آتا ہے تو پھر وہی کیفیت ہو جاتی ہے۔ آج کل بھی سفلی علم والے کا علاج ہو رہا ہے۔ وہ
بتاتے ہیں کہ ان پر زبردست کالا علم ہے۔ ان پر شیخ سدو ہیں جو بوٹی دے کر بکرا مانگتے
ہیں۔ دو مہینے ہو گئے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہے۔
بارہ تیرہ سال تک حرمل، لوبان کی دھونی دی
پورے گھر میں پانی (دم کیا ہوا) کے چھینٹے دیئے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بابا جی!
اس کا کوئی حل نکالئے کچھ توڑ کیجئے۔ جس سے میری بہن بالکل ٹھیک ہو جائے۔ ہم تمام عمر
آپ کو دعائیں دیں گے۔
جواب: کتاب روحانی علاج سے آسیب کا تعویذ والا
علاج کریں۔
کھانوں میں نمک نہ ہونے کے برابر ہو۔
تین وقت شہد کھلائیں۔
خیرات دیا کریں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت
خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار
خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم
“روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی
ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں
کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق
اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا
مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں
پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے
ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری
بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور
جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن
گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس
سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی
قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س