Spiritual Healing

پہلے چھینکیں آتی ہیں

سوال:  تقریباً 9سال کا عرسہ ہوا کہ ایک روز میرے کان میں کھجلی ہوئی میں نے روئی کی پھریری بنا کر کان میں پھرائی۔ وہ کسی سیاہ رنگ کے مادہ سے آلودہ تھی۔ اس کے بعد سے کانوں میں مستقل چل رہتی ہے۔ کافی علاج کرائے۔ اندرونی طور پر دھلوائے بھی لیکن کوئی افاقہ نہ ہو سکا۔ بلکہ اب تو یہ کیفیت ہے کہ میں کافی اونچا سنتی ہوں اور اکثر رات کو سوتے وقت یا دن کے کسی بھی وقت اتنی چھینکیں آتی ہیں کہ تھک جاتی ہوں۔ جس کی وجہ سے دماغ کسی آواز یا بات کو کیچ نہیں کر پاتا۔ یہ بھی گزارش کر دینا ضروری سمجھتی ہوں کہ موجودہ کیفیت سے پہلے کبھی چھینک نہیں آتی تھی نہ ہی کھل کرنزلہ زکام ہوتا تھا۔ بند زکام ہوتا تھا۔ اب قبض کی بھی شکایت رہتی ہے۔ کھانے کے بعد سینے پر جلن رہتی ہے۔ چھینکیں آنے کے بعد آنکھ ناک سے بہت پانی بہتا ہے۔ باروچی خانہ میں جا نہیں سکتی اتنی چھینکیں آتی ہیں۔ کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں۔ چند ماہ ہوئے کسی نے بنولے کا تیل بتلایا تھا۔ وہ بھی کانوں میں ڈالا۔ اور اب کچھ لوگ مشورہ دیتے ہیں روغن بادام ڈالنے کا۔ اس کے لئے آپ سے مشورہ لینا ضروری سمجھتی ہوں۔ بہت علاج کرنے کے بعد ڈاکٹر آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں۔ میں کرانا نہیں چاہتی۔ آخر میں یہ بھی بتلا دینا ضروری سمجھتی ہوں کہ میں معمولی طور پر نسوانی بیماری میں بھی مبتلا ہوں۔ سخت پریشان ہوں۔ براہ کرم جلدی جواب سے سرفراز فرمائیں مشکورہوں گی۔ میں کالج کی طالبہ ہوں۔ تعلیمی حرج ہو رہا ہے، امتحان سر پر ہیں۔

جواب: کالے چنے چکی میں پسوا کر، کالے چنے کے آٹے کی روٹی کھایئے۔ صبح، دوپہر اور رات کے کھانے میں ایک ایک روٹی کھائیں۔ روٹی کھائیں، روٹی پر مکھن یا گھی چپڑ لیں۔ یہ روٹی آپ صبح ایک وقت بھی پکا کر رکھ سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ بات نوٹ کر لیں کہ کان میں تنکا کبھی نہ ڈالیں۔ کان میں خارش ہو تو انگلی سے کان صاف کر لیں۔ اسی علاج سے آپ کی زنانی بیماری بھی ختم ہو جائے گی۔ چنے کے آٹے کی روٹی کم سے کم چھ ماہ کھاتی رہیں۔ بات آپ کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے لیکن اس علاج پر عمل ضرور کیجئے۔ آپ کی تمام شکایات کا یہی علاج ہے۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س