Spiritual Healing
خواجہ صاحب! میں اپنے شوہر کی فرمانبردار اور
شریف بیوی ہوں۔ عزت اور شرافت کو ہی اپنا سب کچھ سمجھتی ہوں۔ میرا شوہر جو مجھ پر اکثر
غلط قسم کا شک کرتا ہے اور الزام لگاتا رہتا ہے میں اسے اللہ اور اس کے رسول کی قسمیں
کھا کر یقین دلاتی ہوں کہ میں ایسی عورت نہیں ہوں لیکن اب یہ ہو گیا ہے کہ کوئی مہمان
آ جائے وہ اس کے بارے میں شک کرنے لگتے ہیں۔ اس غلط شک کی وجہ سے میں ڈپریشن کا شکار
ہو گئی ہوں۔ اکثر سوچتی ہوں کہ ایسی زندگی سے تو موت بہتر ہے۔ لیکن خود کشی کو حرام
جان کر رک جاتی ہوں۔ مجھے بتایئے کہ میرا شوہر ٹھیک ہو جائے اور ہماری ازدواجی زندگی
اچھی گزرے۔
جواب: رات کو جب شوہر گہری نیند سو جائیں تو
ان کے سرہانے کھڑی ہو کر ایک سو بار سورہ کوثر پڑھا دیا کریں۔ اللہ تعالیٰ اپنا فضل
فرمائیں گے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت
خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار
خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم
“روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی
ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں
کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق
اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا
مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں
پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے
ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری
بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور
جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن
گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس
سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی
قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س