Spiritual Healing

شادی اور شیطانی وسوسے

سوال:  سب طرف سے نا امید ہو کر آپ سے رجوع کر رہی ہوں۔ میں بہت دکھی ہوں۔ میرا خط پڑھ کر ضائع نہ کیجئے گا کیونکہ میری جیسی بہت سی لڑکیاں اس مسئلے سے دوچار ہوں گی۔ ہمارے گھر میں شادی کا رواج نہیں ہے۔ شادی کے متعلق کوئی نہیں سوچتا۔ میری بڑی بہن نے انتطار کر کے خود ہی شادی کر لی تھی۔ جس کی وجہ سے والدصاحب اس سے ناراض ہو گئے اور خاندان میں بہت بدنامی ہوئی۔ اب مسئلہ میرا ہے کہ میرا جو بھی رشتہ آتا ہے والد، والدہ اور بھائی کوئی نہ کوئی بات کہہ کر انکار کر دیتے ہیں۔ میری عمر اس وقت 24سال ہے۔ آپ بتائیں میں کیا کروں۔ اب میرے اوپر شیطانی وسوسوں کا غلبہ رہنے لگا ہے۔ کوئی رشتہ آ جائے اور میں بھولے سے بھی کہہ دوں کہ ہاں یہ رشتہ اچھا ہے تو وہ طعنے سننے پڑتے ہیں کہ خدا کی پناہ۔ میری سگی ماں مجھ سے کہتی ہے کہ تو ڈھونڈتی پھرتی ہے۔ والد کہتے ہیں تمہارے لچھن اچھے نہیں ہیں۔ اسی لئے تم کہتی ہو میری شادی کر دو۔ بھائی کہتا ہے کیا ضرورت ہے شادی کی، ابھی تمہاری عمر ہی کیا ہے۔ جب کوئی اچھا رشتہ آئے گا تو دیکھا جائے گا۔ اگر نماز پڑھوں تو شک کرتے ہیں کہ پتہ نہیں کیا کیا دعائیں مانگتی ہے۔ ماں ہر وقت بددعائیں دیتی رہتی ہیں کہ اگلے گھر جا کر جب جوتے پڑیں گے تب دیکھوں گی۔ دو دن نہیں رہ سکتی تو کسی کے ساتھ، حالانکہ گھر کا سارا کام کرتی ہوں۔ میری کوئی سہیلی نہیں ہے اور نہ مجھے کہیں آنے جانے کی اجازت ہے۔ خدا کے لئے آپ میرے حق میں دعا کریں۔ شاید اللہ تعالیٰ قبول کرے اور میری مشکلیں دور ہو جائیں۔

جواب: آدھی رات گزرنے کے بعد وضو کر کے دو نفل ادا کریں اور نفل کے بعد 33مرتبہ یا وہاب پڑھ کر آنکھیں بند کر کے مراقبہ کریں۔ مراقبہ میں دیکھیں کہ آپ کے چاروں طرف پھول ہی پھول ہیں۔ جب تصور قائم ہو جائے لمبے لمبے سانس لیں اور اس کے بعد نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ اپنی شادی کے لئے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ فضل فرمائیں گے اور آپ اپنے گھر کی ہو جائیں گی۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س