Spiritual Healing

جسم میں کرنٹ لگتا ہے

سوال:  میری ہمشیرہ جن کی عمر35سال ہے، عرصہ دراز سے مسلسل بیمار چلی آ رہی ہیں۔ سب سے پہلے انہیں بخار ہوا۔ پھر خسرہ نکلی، اس کے بعد ٹائی فائیڈ ہو گیا۔ پھر قے اور متلی کی شکایت ہو گئی۔ تمام جسم میں درد نے اپنا گھر بنا لیا ہے۔ دونوں ہاتھوں کی انگلیوں میں شدت سے درد ہوتا ہے۔ جب گلاس، کٹورا، پلیٹ یا کوئی بھی چیز ہاتھ میں لیتی ہیں تو سارے جسم میں کرنٹ دوڑنے لگتا ہے بالکل اسی طرح جیسے بجلی کے تار چھونے سے جسم میں کرنٹ لگتا ہے۔ بعض اوقات یہ کرنٹ اتنا زبردست جھٹکا دیتا ہے کہ گر کر بیہوش ہو جاتی ہیں۔ علاج مسلسل ہو رہا ہے لیکن جسم میں کرنٹ کیوں لگتا ہے۔ یہ کسی کی سمجھ میں نہیں آتا۔

جواب: معلوم یہ ہوتا ہے کہ وظیفے بہت زیادہ پڑھے گئے ہیں جن میں آیت الکرسی اور سورۂ واقعہ کے زیادہ امکانات ہیں اور وظیفوں کی وجہ سے ذہن میں روشنیاں بہت زیادہ ذخیرہ ہو گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے قانون کے مطابق یہاں ہر چیز روشنی ہے۔ اللّٰہ نور السمٰوات والارض جب کوئی چیز پکڑی جاتی ہے تو اس کی روشنیاں دماغ سے جا کر ٹکراتی ہیں۔ اور دماغ میں روشنیوں کا ذخیرہ اوور فلو(Over Flow ) ہو جاتا ہے۔ روشنیوں کے ذخیرے میں جیسے ہی ہیجان پیدا ہوتا ہے جسم میں یہ روشنیاں کرنٹ کی صورت میں دوڑنے لگتی ہیں۔ اگر کوئی ایسی چیز جس میں روشنیاں زیادہ ہوں مثلاً کٹورا یا گلاس جس میں پانی بھرا ہوا ہو تو دماغ پر زیادہ دباؤ پڑتا ہے اور یہ دباؤ جسم کو جھٹکا دے دیتا ہے۔ جسم اس جھٹکے کی طاقت برداشت نہیں کر سکتا اور گر کر معطل ہو جاتا ہے یہی بیہوش ہونا ہے۔ علاج بہت آسان ہے۔ وظیفے پڑھنا چھوڑ دیں، نمک کی مقدار کم سے کم کر دیں۔ جوتے، چپل یا سینڈل ربڑ کے سول کے استعمال کئے جائیں ، لیدر سول کے جوتے قطعاً نہ پہنیں۔ اس طرز عمل سے جسم میں کرنٹ لگنے کی شکایت اور دوسری سب تکالیف ختم ہو جائیں گی۔

Topics


Khawateen Ke Masil

خواجہ شمس الدین عظیمی


حضرت خواجہ الشیخ عظیمی صاحب کو لوگوں کے مسائل اور مشکلات سے متعلق ہر ماہ تقریباً 15ہزار خطوط موصول ہوتے ہیں۔ جن کا جواب بلا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ روزنامہ جنگ میں ایک کالم “روحانی ڈاک” کے نام سے مرشد کریم نے 25سال سے زیادہ عرصہ لکھا اور یہ کتاب اسی روحانی ڈاک سے تیار کی گئی ہے۔ میرے مرشد کریم اس وقت 32سے زائد کتابوں اور 72سے زائد کتابچوں کے مصنف ہیں۔میرے مرشد کریم سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ ہیں۔ اور 21بزرگان دین سے بطریق اویسیہ اور براہ راست آپ کو فیض منتقل ہوا ہے۔ اس کی تفصیل آپ میری کتاب “میں اور میرا مرشد” میں پڑھیں گے۔میرے مرشد کریم فرماتے ہیں کہ جتنے مسائل و مشکلات اور بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ ان کا تعلق عقیدہ کی کمزوری سے ہے اور عقیدہ کی کمزوری مادہ پرستی سے ہوتی ہے۔ ہر شخص اس بات کو جانتا ہے کہ آج کے دور میں مادیت انسان کی اتنی بڑی کمزوری بن گئی ہے کہ ہر انسان مادی کشمکش میں مبتلا ہو کر اپنی روح سے دور ہو گیا ہے۔ اور جیسے جیسے روح سے دوری واقع ہوئی اسی مناسبت سے انسان شک اور وسوسوں کی آماجگاہ بن گیا۔ اب سے 70سال پہلے انسان کے اندر جو یقین تھا وہ اب نظر نہیں آتا۔ پہلے انسان جس سکون سے آشنا تھا۔ وہ اب کہیں نظر نہیں آتا۔ انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے۔ اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ س