Topics

یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ ۔کسی سے مخاطب نہیں ہو سکتا

سوال: میں بی اے کا طالب علم ہوں۔ میری عمر بائیس سال ہے۔ والدین کی اعلیٰ تربیت کے باوجود ایک کمزوری ہے جو مجھے ہر وقت پریشان رکھتی ہے۔ وہ کمزوری یہ ہے کہ میں کسی سے مخاطب نہیں ہو سکتا۔ ہر وقت کسی انجانے خوف اور احساس کمتری کا شکار رہتا ہوں۔ محفل میں نہیں جا سکتا اور نہ ہی خاندانی معاملے میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہوں۔ ہر وقت یوں سوچتا ہوں کہ میں تمام کمزوریوں کا مجموعہ ہوں۔ اور سارے لوگ مجھ سے افضل اور اعلیٰ ہیں۔ میرے والدین بھی اس کمزوری پر کافی پریشان ہیں۔

جواب: آپ کسی طور پر بھی احساس کمتری میں مبتلا نہ ہوں۔ آپ مکمل خود اعتماد انسان ہیں۔ شیطان جو کہ ازل سے انسان کا دشمن ہے۔ اس کی پہلی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ کسی طرح انسان کو خوف اور غم میں مبتلا کر دے۔ خوف میں مبتلا انسان اللہ کا دوست نہیں بن سکتا۔ آپ روزانہ سونے سے قبل اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ سو دفعہ یا حی یا قیوم پڑھ کر نیلی روشنیوں کا مراقبہ کریں۔ آنکھیں بند کر کے یہ تصورکریں کہ آپ کے اوپر نیلی روشنیوں کی بارش ہو رہی ہے اور وہ روشنیاں آپ کے جسم میں جذب ہو رہی ہیں۔ عمل کی مدت تین ماہ ہے۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔