Topics

کھانے میں زہر۔ شوہر مارتے ہیں

سوال: میں ایک 42سالہ شادی شدہ عورت ہوں۔ میری شادی کو اکیسواں سال شروع ہو چکا ہے مگر سکون نام کی کوئی چیز زندگی میں نہیں۔ میری تین لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں۔ میرے ساتھ میرے بچوں کی زندگی بھی اجیرن ہے۔ میرے شوہر کو وہم ہے کہ میں انہیں کھانا تھوک کر کھلاتی ہوں۔ جب کہ ہم سب ماں بچے اور وہ خود مل بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔ ہر دم لڑتے جھگڑتے ہیں۔ 

کبھی کبھی تو اتنی بری طرح لڑتے ہیں کہ مجھے اور میرے بچوں کو بہت زیادہ مارتے ہیں۔

جواب: رات کو جب آپ کے شوہر گہری نیند سو جائیں تو ان کے سرہانے کھڑے ہو کر چارپائی پر بیٹھ کر ہلکی آواز سے ایک مرتبہ سورہ تبت ید ابی لھب پوری سورہ پڑھ دیا کریں۔ چالیس دن تک ہر جمعرات کو سوا پانچ روپے خیرات کریں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔